تازہ تر ین

آپریشن غضب للحق: 641 خوارج ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن ”غضب للحق“ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اس دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک جبکہ 855 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 42 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر کے انہیں بھی ختم کر دیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران افغان طالبان رجیم کے 219 ٹینک اور مسلح گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

افغانستان میں 65 مختلف مقامات پر فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور یہ کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain