پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ مو سمیات کے مطا بق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
آج اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز تیزبارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان سے متعدد مقامات پر بند ہوگئی تھی جبکہ شانگلہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔




































