امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافے کے بعد 102 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ جائے گا۔
امریکی اخبار کے مطابق EXXON, CHEVRON اور CONOCOPHILLIPS کمپنیوں کے سربراہوں نے خبر دار کیا کہ آبنائے ہرمزکی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔




































