پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور کیا تھا لیکن بعد میں فیصلہ کیا کہ ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں رکھتا ہوں اپنے ٹی 20 کیریئر کو شاندار طریقے سے ختم کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بیٹر پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے 120 میچز میں 132.51 کے عمدہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2 ہزار 494 رنز بنائے ہیں، جن میں 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ مسلسل 11ویں سیزن میں ٹیم کا حصہ ہیں۔





































