تازہ تر ین

‘شوہر کو گردہ دو یا پھر 30 لاکھ روپے’ ، سسرالیوں کی بہو سے جہیز کی مانگ نے سب کو حیران کردیا

بھارت میں سسرال والوں نے شوہر کے لیے گردہ یا پھر 30 لاکھ روپے کا جہیز مانگ کر سب کو دنگ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور میں پیش آیا جہاں سسرال والوں نے جہیز کے نام پر بہو سے شوہر  کے لیے گردہ یا پھر 30 لاکھ کی بھاری نقد کی مانگ کی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اپنے سسرال والوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ شادی سے قبل سسرال والوں کی جانب سے شوہر کے دونوں گردے فیل ہونے کی بات کو چھپایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لکھنؤ میں نشانت کمار نامی شخص سے 22 جون 2025 کو شادی ہوئی، شادی کے موقع پر خاتون کے گھر والوں نے جہیز میں 8 لاکھ نقدی، زیورات اور ایک گاڑی کو تحفے میں دیا۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ سسرال والوں کا رویہ مناسب نہیں تھا اور وہ اس کی ذاتی زندگی میں بھی مداخلت کرتے تھے، جب کہ اس کا شوہر روزانہ کی بنیاد پر 10 مختلف اقسام کی ادویات بھی کھاتا تھا۔

شادی کے بعد خاتون کو اس بات کا بھی علم ہوا کہ اس کا شوہر کسی دوسری عورت کے ساتھ تعلقات میں ہے اور گھر والوں کو بھی اس بات کا علم تھا۔

پولیس کے مطابق سسرال والوں نے ایک گردہ مانگنے یا پھر 30 لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کی مانگ رکھی جس پر خاتون اپنا سسرال چھوڑ کر گھر واپس چلی گئی جب کہ سسرال والوں نے اس کے زیورات اور دیگر قیمتی تحفے بھی رکھ لیے۔

پولیس کے مطابق شوہر  نشانت کمار اور اس کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain