کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ4 ہزار 162 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ3ہزار 460 روپے اضافے سے 4لاکھ 32 ہزار237 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 157 ڈالر اضافے سے 4814 ڈالر فی اونس ہے۔






































