تازہ تر ین

پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد خصوصی ہدایات جاری کر دیں ، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے مثبت اثرات ملکی معیشت پر نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

2 ہفتوں کی جنگ بندی سے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔

خصوصاً پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 16 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں 30 سے 60 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے، تاہم حتمی فیصلہ عرب خام تیل کی مزید دو روزہ مانیٹرنگ کے بعد کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں، بشمول وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم، کو ہدایت جاری کی ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے۔

اس حوالے سے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن میں کرایوں کو مستحکم رکھنا اور مال برداری کے اخراجات کم کرنا شامل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں خطے میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم اب جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آ رہی ہے اور امید ہے کہ قیمتیں بتدریج کم ہو کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain