تازہ تر ین

مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں مزدور سراپااحتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کے ہرطبقے کے لوگ متاثر ، عام شہری کی زندگی اجیرن بن گئی۔

 

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔

 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نوئیڈا میں فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا،بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کررہی ہے، عام آدمی کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔

 

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو  نے مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار بی جے پی سرکار کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا،انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے حمایتی سرمایہ داروں کی من مانی کے باعث مزدور مناسب تنخواہ سے محروم ہیں۔

 

کانگریس رہنما اجے رائے نے کہا کہ اشتہارات سے خالی پیٹ نہیں بھرے جا سکتے،مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے۔ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیوں سے تنگ مزدور سڑکوں پر نکل کر پرتشدد احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں،شائننگ انڈیا کے نام نہاد دعوؤں کے برعکس بڑھتے مظاہرے نااہل مودی کی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain