تازہ تر ین

ٹرمپ نے تمام ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کا حکم دیدیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو تمام ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی چھوٹی کشتیاں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا رہی ہیں ان کشتیوں کو بھی ایرانی بحری جہازوں کی طرح سمندر کی تہہ میں پہنچائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے ہمارے جنگی جہاز آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کر رہے ہیں، بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں 3گنا تیزی لائی جائے۔

امریکی فوج نے ایرانی تیل سے منسلک ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ٹینکر “میجیسٹک ایکس” بھارتی سمندر میں تحویل میں لیا گیا ہے اور یہ جہاز ایران کے لیے تیل اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

امریکی فوج نے جہاز تحویل میں لینےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی اہلکاروں کو جہاز کے ڈیک پر کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹینکر سری لنکا اور انڈونیشیا کے درمیان سمندر میں موجود تھا۔ جہاز چینی شہر ژوشان جا رہا تھا جو میجیسٹک ایکس گویانا کے جھنڈے والا آئل ٹینکر ہے۔

ٹینکر کا سابق نام فونکس تھا اور 2024 میں امریکی پابندیوں کی زد میں آیا تھا۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ایران خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے تیل عالمی منڈی تک پہنچاتا ہے۔

ایران

ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔

غلام حسین محسنی نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کی کشتیاں اور جدید زیرآب ڈرونز امریکی جہازوں کی تباہی کےلیے تیار ہیں، سمندری غاروں میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں ہے۔

ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ امریکی جہازوں نے حدپار کی تو انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے امریکا اب آبنائےہرمز کے قریب آنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے جہازوں کا انجام دیکھ چکا ہے ایران کے قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain