تازہ تر ین

یہ میری جان لینے کی ایک اور کوشش تھی ، حملے کا ایران جنگ سے تعلق نہیں ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص نے 15 گز دور سے حملے کی کوشش کی، ہدف میں ہی تھا۔

صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری جان لینے کی ایک اور کوشش تھی ، میرے خیال میں حملے کا ایران جنگ سے تعلق نہیں ، مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے،  سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کرکے لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

وائٹ ہاؤس میں عشایئے کے دوران فائرنگ ، صدر ٹرمپ محفوظ رہے، حملہ آور گرفتار

ٹرمپ نے کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز لمحہ تھا، ٹرے گرنے کی زوردار آوازیں سنیں، میں دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کیا ہوا، میلانیا نے کہا بری آوازہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک اہلکار کو گولی لگی مگربُلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، گرفتار مشتبہ حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ، جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا یہ واحد شوٹر تھا۔

 

صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے، ہم 30 دن میں اس سے بڑی تقریب منعقد کریں گے،  ہم اپنی تقاریب منسوخ نہیں کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain