Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
    • سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز
    • کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا
    • عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
    • عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
    • رپورٹر کی ڈائری مہران اجمل خان
    • بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی
    • مشین چلتی ہے تو خدا بھی ہوتی ہے، باڈی کو آرام ملتا ہے اب تو جان بھی لگتی ہے: شاہین کا پاکستانی فاسٹ بولرز کی کم رفتار کے حوالے سے سوال پر جواب
    • اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو ہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے : اسماعیل بقائی
    • فلسطین پر پاکستان کا موقف غیر متزلزل ، ابراہیمی معاہدے کی افواہیں مسترد: اسحاق ڈار
    • ٹرمپ ایران کیساتھ صرف اُسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے: وائٹ ہاؤس حکام
    • اہلیہ نے آج تک میرے لیے چائے کا ایک کپ نہیں بنایا، انوپم کھیر
    • مومنہ اقبال کے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سے تعلق کی حقیقت سامنے آ گئی
    • ایران نے افزودہ یورینیم سے متعلق دوٹوک جواب دیدیا
    • ٹرمپ کا ناکہ بندی کھولنے اور معاہدے کے نکات طے پانے کا اعلان؛ ایران کا ردعمل بھی آگیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک بھارت تباہ کن جنگ کا خدشہ برقرار، معمولی چنگاری بھی وجہ ہوسکتی ہے: امریکی محقق

    By Khabrain Newsمئی 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی  : امریکا میں قائم بین الاقوامی سلامتی سے متعلق تھنک ٹینک اسٹمسن کی سینئر محقق اور جنوبی ایشیا پروگرام کی ڈائریکٹر الزبتھ تھرلکلڈ  نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور تباہ کن جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    الزبتھ تھرلکلڈ نے امریکی جریدےفارن افیئرمیں اپنے تفصیلی مضمون میں کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت میں ایک اور تباہ کن جنگ کا خدشہ ہے،معمولی چنگاری بھی بڑے تصادم کی وجہ بن سکتی ہے،نئی عسکری حکمت عملی، جدید ہتھیار اور بڑھتا اعتماد خطے کو خطرناک تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں اس صورتحال میں چین اور امریکا کی ممکنہ شمولیت دوسری جانب سوشل میڈیا اور غلط معلومات جنگ کو تیزی سے پھیلا سکتی ہیں جس کے نتیجے میں سفارتکاری محدود ہوسکتی ہے حتیٰ کہ اسے واشنگٹن کیلئے بھی روکنا مشکل ہوگا۔

     

     

     الزبتھ نے اپنے مضمون میں لکھا کہ مئی 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والا 4  روزہ شدید عسکری تصادم محض ایک وقتی بحران نہیں تھا بلکہ اس نے جنوبی ایشیا کے سکیورٹی ڈھانچے کو ایک نئے اور زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل کردیا ہے جہاں دونوں ایٹمی طاقتیں نہ صرف روایتی جنگ کو ایٹمی حد سے نیچے رکھتے ہوئے وسعت دینے پر متفق دکھائی دیتی ہیں بلکہ مستقبل کی کسی بھی جنگ میں زیادہ تیز، زیادہ گہرے اور زیادہ تباہ کن حملوں کی تیاری بھی کررہی ہیں۔

    الزبتھ تھرلکلڈ نے  لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں کردار کے دعوؤں، بھارت کے دوطرفہ مؤقف، پاکستان کے سخت ردعمل اور چین سمیت بڑی طاقتوں کی ممکنہ شمولیت کے تناظر میں ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ آئندہ پاک بھارت بحران نہ صرف زیادہ شدید اور غیر متوقع ہوگا بلکہ واشنگٹن کے لیے اسے کنٹرول کرنا بھی کہیں زیادہ مشکل ہوجائے گا۔

    مضمون میں مزید درج ہے کہ نئی جنگی ٹیکنالوجیز، ڈرونز، میزائلز، سائبر و بحری محاذ، غلط معلومات کی یلغار اور پانی جیسے حساس ہتھیار کے استعمال کے امکانات اس خطرے کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں جب کہ دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی خوداعتمادی اور خطرہ مول لینے کی پالیسی کسی بھی محدود تصادم کو تیزی سے وسیع جنگ میں بدل سکتی ہے، ایسی جنگ جو اگرچہ روایتی سطح پر لڑی جائے، مگر غلط اندازوں اور تیز رفتار فیصلوں کے باعث غیر ارادی طور پر ایٹمی تصادم کی دہلیز تک پہنچ سکتی ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، جو ہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے : اسماعیل بقائی

    ٹرمپ ایران کیساتھ صرف اُسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے: وائٹ ہاؤس حکام

    تازہ ترین

    سرکاری حج اسکیم کے حاجیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل، 31 مئی کو پروازوں کا آغاز

    کینیڈی سینٹر پر ٹرمپ کی مداخلت کو دھچکا، عدالت نے نام ہٹانے کا حکم دے دیا

    عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب

    کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے

    وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.