تہران: ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کے لیے نئے ادارے کے قیام کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی اعلیٰ سیکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز کے انتظام اور نگرانی کے لیے ایک نئے ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق “خلیج فارس آبنائے اتھارٹی” کے نام سے قائم کیا جانے والا یہ ادارہ آبنائے ہرمز میں آپریشنز اور تازہ ترین پیشرفت سے متعلق ریئل ٹائم معلومات فراہم کرے گا۔
ایرانی سرکاری سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے ادارے کا مقصد خطے میں بحری سرگرمیوں کی نگرانی، معلومات کی فراہمی اور حساس سمندری گزرگاہ سے متعلق امور کو مؤثر انداز میں منظم کرنا ہے۔






































