کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آور کم عمر بتایا جا رہا ہے جس نے بعد میں خودکشی کر لی۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔






































