تازہ تر ین

لاہور میں فلم ‘زومبیڈ’ کی پروموشن نے دھوم مچادی

لاہور : جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘زومبیڈ’ کی پروموشن نے دھوم مچادی۔

لاہور کے ایک شاپنگ مال میں  جیو فلمز اور فلم والا کے بینرز تلے بنائی گئی فلم ‘زومبیڈ’ کی پروموشن کی گئی،  جہاں اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سپر اسٹار فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ‘زومبیڈ’ پاکستان کی فلم ہے، اس میں سندھی ، پنجابی، پشتون، ہر طرح کا زومبی ملے گا۔

ادھر جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیسی زومبیز گوروں سے زیادہ تیز ہیں اور آواز سن کر آجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی یہ فلم 27 مئی کو عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain