بنگلہ دیش میں خسرہ کی خطرناک وباء، 500 سے زائد بچے جاں بحق
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وباء نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے جہاں رواں سال اب تک 500 سے زائد بچوں کی ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔ حکام کے مطابق مارچ سے اب تک ہزاروں مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا شدید دباؤ ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بنگلہ دیشی حکام کے مطابق زیادہ تر متاثرہ بچے وہ ہیں جنہیں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر نہیں لگائی گئی۔ حکومت نے ہنگامی ویکسینیشن مہم شروع کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں طبی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں تاکہ وباء پر قابو پایا جا سکے۔






































