امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio نے کہا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں دنیا کو ایک اچھی خبر مل سکتی ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق مذاکرات میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کچھ پیش رفت ہوئی ہے، خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر۔ انہوں نے کہا کہ “اچھی خبر تو ہے لیکن ابھی حتمی خبر نہیں۔






































