لاہور(افضل سیال سے) فیول کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی قیمتیں ، لاہور شہر میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ،اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، شہری مہنگائی کے خلاف بلبلا اٹھے ضلعی انتظامیہ کے دونوں ادارے پیرا فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ، شہری مہنگی اشیا خریدنے پر مجبور ، گوشت اور سبزیوں کے سرکاری ریٹ مذاق بن گئے ،جبکہ پیرا فورس ملازمین مہنگائی مافیا کی حصہ دار بن گئے ،پیرا فورس اہلکاروں کی کرپشن کی شکایات سے لاہور کے اسسٹنٹ کمشنرزبھی پریشان ، خبریں ٹیم نے سرکاری ریٹ پر اشیاخورونوش کی فراہمی کے حوالے سے سروے کرتے ہوئے پیرا فورس کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، مٹن گوشت سرکاری ریٹ 16 سو کی بجائے مزنگ کے علاقہ میں 4 ہزار روپے کلو ، بیف سرکاری ریٹ 8سو روپے کلو کی بجائے 2ہزار روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے اسطرح سے جلوموڑ بازار میں مٹن 35 سو جبکہ بیف 2ہزار روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے ، اسطرح سے انگور سرکاری ریٹ 590کی بجائے ایک ہزار سے 12سو روپے کلو ، سیب 4سو کی بجائے ایک ہزار روپے کلو جبکہ دیگر پھل بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس ڈبل قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں ، سبزیوں میں بھنڈی ، کریلے ، توری سمیت تمام سبزیاں کم و پیش ڈبل قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں ، شہری سبزیاں اور پھل بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ،جب خبریں ٹیم نے سرکاری ریٹ لسٹ پر مزنگ ، گڑھی شاہو، بھگوان پورہ، شالامار بازار، سلامت پورہ اور جلوموڑ بازار سے سرکاری ریٹ لسٹ ہاتھ میں پکڑے خبریں ٹیم پھل اور سبزیاں خریدنے میں بھی ناکام رہی ،الٹا دوکاندار سرکاری ریٹ لسٹ کا مذاق اڑاتے نظر آئے ، دوسری جانب دوکقنداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ پیرا فورس کے جوان جگہ جگہ کاروائی کی بجائے صرف ہفتہ وار روزانہ کی بنیاد پر اپنا حصہ لینے ضرور آتے ہیں جبکہ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ ہمیں مال منڈی سے مہنگا ملتا ہے فیول مہنگا ونے کی وجہ سے اشی خورنوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جسکی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے !
