Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
    • پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
    • لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
    • شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
    • عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
    • 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
    • علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوئوں کا آسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • شزہ فاطمہ کے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پٹرول پمپس کے دورے، ریلیف سکیم بارے شہریوں کے تاثرات سنے
    • سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ٹی آئی چوہدری افتخارگوندل کیخلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا
    • طائز میں جھڑپیں، 30 حوثی ہلاک: یمنی فوج
    • ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ٹرمپ
    • فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک بنڈل میں
    • سرکاری افسران کے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
    • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
    • پاکستان کے پانڈا بانڈ کو عالمی اعزاز مل گیا
    • امریکی رکن پارلیمان نے اسرائیل کو بموں کی فروخت کی مخالفت کر دی
    • لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
    • لیسکو کا صارفین کو بروقت بلنگ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نور شناخت اسپیکر سیریز میں پاکستانی کھانوں اور قومی شناخت پر مکالمہ

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(کامرس رپورٹر) نور شناخت لیڈرشپ پروگرام کے زیرِ اہتمام فاطمہ میموریل ہسپتال میں نور شناخت اسپیکر سیریز کی خصوصی نشست "ہماری کوزین، ہماری شناخت "منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کھانوں کو محض ذائقے نہیں بلکہ تاریختہذیب، جغرافیہ اور قومی شناخت کے اہم اظہار کے طور پر موضوعِ گفتگو بنایا گیا۔ نشست کی نظامت ماہا رحمان، شریک بانی نور فانڈیشن نے کی جبکہ ہادیہ دودھی نے معاونت کی۔ تقریب میں محترمہ شاہیمہ طارق رحمان، چیئرپرسن نورفاطمہ میموریل سسٹم، پروفیسر طیب عباس اور منصور جمال بٹ نیبھی شرکت کی۔ مباحثے میں گوہر بانو قریشی، بانی دی لوف، عمار محسن، شریک بانی ریناز کچنیٹ، سنان طاہر،شریک بانی ڈاٹ کیفیاور سارہ کلیم، برینڈ منیجرپاپ اپ کچن، شامل تھے۔ پینلسٹس نے اپنے ذاتی اور کاروباری سفر کے تجربات بیان کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو فوڈ انٹرپرینیورشپ سے متعلق عملی رہنمائی بھی فراہم کی۔ گفتگو میں دسترخوان پر اکٹھے بیٹھ کر اور ہاتھ سے کھانا بھی پاکستانی معاشرتی و ثقافتی شناخت کا حصہ قرار پایا جبکہ برصغیر میں چائے کے بڑھتے استعمال پر برطانوی دور کے اثرات بھی زیرِ بحث آئے۔مقررین نے بدلتے غذائی رجحانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جین زی میں مغربی کھانوں کی مقبولیت پر سوشل میڈیا اور عالمی رجحانات بھی اثر انداز ہوتے ہیں اور اس کی وجوہات میں یہ پہلو بھی سامنے آیا کہ نہاری اور پائے جیسے روایتی پاکستانی پکوان وقت اور لاگت کے اعتبار سے زیادہ وسائل چاہتے ہیں جبکہ کئی مغربی طرز کے کھانے نسبتا کم وقت اور لاگت میں تیار ہو جاتے ہیں۔ بیرونِ ملک پاکستانی ریسٹورنٹس کی جانب سے وسیع تر صارفین تک رسائی کے لیے پاکستانی کھانوں کو بعض اوقات ساتھ ایشین کھانوں کے طور پر متعارف کرانے کے کاروباری رجحان پر بھی گفتگو کی گئی۔ نشست میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کھانا محض ذائقہ نہیں بلکہ ہماری تاریخ، روایات اور شناخت کا حصہ ہے۔ بدلتے عالمی رجحانات کے درمیان پاکستانی کھانوں اور دسترخوان سے جڑی روایات کو سمجھنا اور انہیں نئی نسل تک منتقل کرنا ہماری قومی و ثقافتی شناخت کے تسلسل کے لیے اہم ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

      BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات

      پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.