Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
    • لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
    • 27 ستمبر کا احججاج ملک بھر میں پھلے گا
    • پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
    • سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ
    • بہتر معاشی پوزیشن ترقی کے نئے دروازے کھولے گئی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • فیول ریلیف سکیم کا دائرہ 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں’ رکشوں پر بھی لاگو
    • ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ
    • لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
    • ایٹرنیشل آٹو شو کا افتتاح پنجاب حکومت مقامی پیداوار سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم مریم نواز
    • لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
    • لندن سے بنگلہ دیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
    • پاور سیکٹر اصلاحات’ ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور موثریت مضبوط بنانے پر غور
    • 27ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلے گا
    • عدالتی فیصلے کے بعد دھاوانا جائز
    • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
    • سپریم کورٹ کا قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
    • جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
    • ایران کو تباہ کرنا ہے یا نہیں اہم فیصلے کے قریب پہنچ چکے ٹرمپ
    • پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    20 ستمبر کو کراچی سے ٹرین مارچ 23 ، 24 کو اسلام آباد پہنچ جائیں گئے

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو ٹرین مارچ شروع ہو گا ہم 23 اور 24 ستمبر کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے، ہم ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آ رہے ہیں،حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں، تیل کی قیمت جو عالمی مارکیٹ میں کم ہوئی اسے پاکستان میں کم نہیں کیا گیا،حکومت جو پیکیج دے رہی ہے وہ ناکافی ہے، اکثریت کو سبسٹڈی نہیں مل رہی، حکومت نے مشکل حالات میں بھی لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں، تیل کی قیمت جو عالمی مارکیٹ میں کم ہوئی اسے پاکستان میں کم نہیں کیا گیا، حکومت نے مجرمانہ کام یہ کیا کہ جب عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا تھا تو انہوں نے مزید کمانا شروع کر دیا اور اس کا سارا کا سارا اثر پاکستان کی صنعت اور عوام پر پڑا۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ فروری میں ایران پر امریکی حملے کے فوری بعد ریفائنریوں سے بات کرنا چاہیے تھی، بھارت، بنگلا دیش، چین میں ریفائرنریز سے بات کر کے لوگوں کو ریلیف پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو پیکیج دے رہی ہے وہ ناکافی ہے، اکثریت کو سبسٹڈی نہیں مل رہی، حکومت نے مشکل حالات میں بھی لوگوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے ایشوز ان بڑی پارٹیوں کے ایشوز نہیں ہیں، پاکستان کے عوام کے خلاف بڑی سیاسی جماعتوں اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا اتحاد ہے جبکہ ہمارا پی ٹی آئی والوں سے بھی رابطہ ہے انہوں نے ہمیں سپورٹ کیا، ہم ان کے احتجاج کو سپورٹ کرتے ییں اور تحریکِ انصاف اور کسانوں نے جماعتِ اسلامی اور ہم نے ان کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آئی ایم ایف کہتا ہے کہ جاگیر داروں پر ٹیکس لگائیں تو یہ نہیں لگاتے، بلکہ غریب کسانوں پر ٹیکس لگاتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چھوٹی گاڑیاں زیادہ تر مڈل کلاس لوگ استعمال کرتے ہیں، ڈیزل سے معاشی پہیہ چلتا ہے اس میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، تنخواہ دار طبقے سے 700 ارب روپے سے زائد ٹیکس لیا گیا۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ لیوی کم کرتے تو سب کو ریلیف مل جاتا، ہماری حکومت نے ٹارگٹ سے بھی زیادہ لیوی اکٹھی کر لی ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو۔انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے سود کم کر نے سمیت 6 نکات پیش کیے ہیں، آئین میں سود ختم کرنے کا کہہ کر سود کو جاری رکھنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، سود کو پہلے مرحلے پر 9 فیصد تک لایا جائے، اگر یہ 3 فیصد سود کم کر دیں تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی جبکہ 1 فیصد سود کم کرنے سے 594 ارب روپے کی بچت ہو گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم چاہتے ہیں ان کا ٹیسٹ ہو،کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، ہم راستے بند نہیں کریں گے، 20 ستمبر کو یہاں کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، مکہ مکرمہ پر حملہ قابلِ مذمت ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا مذاق اڑانے والے بھی اب حکومتی ظلم پر سنجیدہ ہو گئے ہیں، جماعتِ اسلامی کے لانگ مارچ کے اخراجات جماعتِ اسلامی خود برداشت کر رہی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ

      ایٹرنیشل آٹو شو کا افتتاح پنجاب حکومت مقامی پیداوار سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم مریم نواز

      عدالتی فیصلے کے بعد دھاوانا جائز

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.