Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
    • لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
    • 27 ستمبر کا احججاج ملک بھر میں پھلے گا
    • پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
    • سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ
    • بہتر معاشی پوزیشن ترقی کے نئے دروازے کھولے گئی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • فیول ریلیف سکیم کا دائرہ 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں’ رکشوں پر بھی لاگو
    • ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ
    • لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
    • ایٹرنیشل آٹو شو کا افتتاح پنجاب حکومت مقامی پیداوار سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم مریم نواز
    • لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
    • لندن سے بنگلہ دیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
    • پاور سیکٹر اصلاحات’ ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور موثریت مضبوط بنانے پر غور
    • 27ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلے گا
    • عدالتی فیصلے کے بعد دھاوانا جائز
    • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
    • سپریم کورٹ کا قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
    • جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
    • ایران کو تباہ کرنا ہے یا نہیں اہم فیصلے کے قریب پہنچ چکے ٹرمپ
    • پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایٹرنیشل آٹو شو کا افتتاح پنجاب حکومت مقامی پیداوار سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم مریم نواز

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026”کا افتتاح کردیا۔لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا  باقاعدہ آغازکردیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک صنعتکاروں سے غیر رسمی ملاقات کی اور صنعتکاروں کی قومی معاشی ترقی کے لئے خدمات کوسراہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی ”آٹو موٹیو” صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے۔ پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لئے موثر ثابت ہوگا۔آٹو موبائل انڈسٹری سے منسلک ماہرین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کو قابل تقلید قرار دیا۔ الیکٹر ک وہیکل انڈسٹری کے نمائندوں اورانتظامی افسران نے گرین ٹیکسی، وزیراعلیٰ بائیک سکیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ای وی انڈسٹری نمائندگان نے گرین ٹیکسی اور بائیک سکیم کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار اقدام قرار دیا۔ٹریکٹر ساز انڈسٹری کے نمائندگان اور مالکان نے وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے اجرا کو سراہا۔ نمائندگان ٹریکٹر ساز کمپنی کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر سکیم سے ٹریکٹر سازی کی صنعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی گرین ٹریکٹر سکیم سے لوکل ٹریکٹر سازی کو فروغ ملا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف سٹالز کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹر ک گاڑیوں کا معائنہ کیا اورالیکٹرک ایمبولینس میں اظہار دلچسپی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین گاڑیوں،بائیکس،جنریٹر کا جائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوزوکی کمپنی کے بائیوگیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونڈا، سوزوکی او ردیگر سٹال پر غیر ملکی ماہرین سے بات چیت کی،معلومات لیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ”میڈ ان پاکستان”مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ PAAPAM کے چیئرمین عثمان اسلم ملک، چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی او ردیگر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایکسپو سنٹر کے چارہالوں میں جاری پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ آٹو شو میں 150 نمائش کنندگان، 44 بین الاقوامی اور 43 مقامی نمائش کنندگان شریک ہوئے ۔ سوزوکی، کیا، جی اے سی، چیری، سازگار، بی وائی ڈی، جی ٹور، ہنڈائی اور ہونڈا سمیت نمایاں آٹو برینڈزنے سٹال لگائے ۔ آٹو شو میں کاریں، موٹر سائیکلیں،الیکٹرک اور سیمی الیکٹرک اور مقامی آٹو پارٹس نمائش کیلئے پیش کئے گئے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے لئے خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیاہے ۔ قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوہاٹ میں پولیس لائنز میں خود کش حملے کی پرزور مذمت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بم دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں او رشہریوں کوخراج عقیدت پیش کیااورغمزدہ خاندانوں کے لئے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون، کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نشترہسپتال میں کوابلیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مشین کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پیٹ، سی ٹی سائیکلوٹرون سنٹرکا دورہ کیا۔ سائیکلوٹرون مشین کے پروسیجر کا معائنہ کیااورریڈیو فارماسیوٹیکل پروڈکشن لیب، فارمیسی ہاٹ لیب کادورہ کیا۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ

      عدالتی فیصلے کے بعد دھاوانا جائز

      ایران کو تباہ کرنا ہے یا نہیں اہم فیصلے کے قریب پہنچ چکے ٹرمپ

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.