کوہاٹ ، راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21افراد شہید جبکہ 103 زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ 7 دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے ، پولیس اور سی ٹی ڈی نے ان کا بھرپور مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں آخری اطلاعات آنے تک 6 دہشت گرد جہنم واصل کردئیے گئے ۔ ادھر بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21افراد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، دھماکے کے باعث مسجدکے باہر گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے مسجدکا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور دیواربھی گرگئی۔ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر ناصر حسین کے مطابق دھماکے میں 16پولیس اہلکاروں اور 5عام شہریوں سمیت 21افراد شہید جبکہ 78زخمی ہوئے۔اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، گاڑی ٹکرانے کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی، فائرنگ کے دوران سپیشل برانچ کی عمارت پر ایک اورخودکش دھماکاہوا۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق 7مسلح دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور اب تک 6دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خود کش بمبار اور اسنائپر شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال طاہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ ہنگو روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیاگیا ہے اور پولیس لائنز کے قریب مزید نفری پہنچ گئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔سہیل آفریدی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، شدید زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔کوہاٹ میں دہشتگردوں کے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فرنٹ لائن صوبہ ہے، صوبے کے عوام مسلسل دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں۔سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عوام کے درمیان تفریق، تعصب اور نفرت پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ان شا اللہ پاکستان ہمیشہ زندہ، قائم اور دائم رہے گا۔ ادھر بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت کریک ڈائون جاری ہے،مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے فتح علی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں خفیہ اطلاعات پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،جس میں مزید 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
خودکش حملہ
بریکنگ نیوز
- لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
- لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
- 27 ستمبر کا احججاج ملک بھر میں پھلے گا
- پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
- سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ
- بہتر معاشی پوزیشن ترقی کے نئے دروازے کھولے گئی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف
- فیول ریلیف سکیم کا دائرہ 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں’ رکشوں پر بھی لاگو
- ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ
- لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
- ایٹرنیشل آٹو شو کا افتتاح پنجاب حکومت مقامی پیداوار سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم مریم نواز
- لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
- لندن سے بنگلہ دیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
- پاور سیکٹر اصلاحات’ ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور موثریت مضبوط بنانے پر غور
- 27ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلے گا
- عدالتی فیصلے کے بعد دھاوانا جائز
- وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
- سپریم کورٹ کا قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
- جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
- ایران کو تباہ کرنا ہے یا نہیں اہم فیصلے کے قریب پہنچ چکے ٹرمپ
- پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان
