Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
    • لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
    • 27 ستمبر کا احججاج ملک بھر میں پھلے گا
    • پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا
    • سعودی عرب میں پاکستانی فورسز ہائی الرٹ
    • بہتر معاشی پوزیشن ترقی کے نئے دروازے کھولے گئی ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • فیول ریلیف سکیم کا دائرہ 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں’ رکشوں پر بھی لاگو
    • ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ
    • لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
    • ایٹرنیشل آٹو شو کا افتتاح پنجاب حکومت مقامی پیداوار سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پرعزم مریم نواز
    • لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔
    • لندن سے بنگلہ دیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل
    • پاور سیکٹر اصلاحات’ ریگولیٹری اداروں کی خودمختاری اور موثریت مضبوط بنانے پر غور
    • 27ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلے گا
    • عدالتی فیصلے کے بعد دھاوانا جائز
    • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں
    • سپریم کورٹ کا قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
    • جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
    • ایران کو تباہ کرنا ہے یا نہیں اہم فیصلے کے قریب پہنچ چکے ٹرمپ
    • پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جمائمہ کے دوسرے شوہر کیمرون کون ‘ دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟ تفصیلات منظرعام پر

    By Khabrain Newsستمبر 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خبریں ڈیجیٹل) برطانوی جریدے ڈیلی میل نے دعوی کیا ہے کہ 52 سالہ ایوارڈ یافتہ اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے دستاویزی فلم کے پروڈیوسر کیمرون او ریلی سے منگنی کرلی ہے۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 62 سالہ کیمرون او ریلی آئرش-آسٹریلیا کے فنانسر ہیں جو نامور میڈیا پرسن اور بین الاقوامی رگبی اسٹار آنجہانی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ چار بچوں کے والد کی کئی دستاویزی پروگرامز اور فلموں کے سلسلے میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے کردار میں جمائما سے ملاقاتیں ہوئیں۔ان کے مشترکہ دوستوں کا کہنا ہے کہ جوڑا اپنا وقت سوئٹزرلینڈ اور مغربی لندن میں موجود اپنے گھروں میں وقت گزارتا اور ایک ساتھ بہت خوش’ ہے۔ان میں سے ایک دوست نے ڈیلی میل کو بتایا ‘دونوں پہلی بار کام کے سلسلے میں ملے تھے، پھر دونوں کی دوستی ہوگئی جب کہ ایک سال سے وہ ایک جوڑے کے طور پر ایک ساتھ رہ رہے ہیں، 62 سالہ کیمرون او ریلی بہت پرائیویٹ شخص ہے اور جمائما ان کی پرائیویسی کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔’رپورٹ کے مطابق جمائما کے بھائی رابن برلی جو لندن کلب 5 ہرٹ فورڈ اسٹریٹ کے مالک سمیت خاندان کے بہت سے افراد نے مسٹر او ریلی سے ملاقات کی اور ان کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی۔آکسفورڈ گریجویٹ مسٹر او ریلی نے 2000 میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے اپنے والد کی میڈیا ایمپائر، انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور بعد میں آسٹریلوی گروپ اے پی این نیوز اینڈ میڈیا میں کام کرتے ہوئے ایک دہائی گزاری۔2003 میں انہوں نے سوئس میٹرنگ کمپنی Landis+Gyr کو خریدتے ہوئے پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ Bayard Capital شروع کیا، انہوں نے 2011 میں توشیبا کو 2.3 بلین ڈالر میں فروخت کرنے سے پہلے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دیں۔دوستوں کو امید ہے کہ یہ منگنی جمائما کے لیے خاص طور پر دستاویزی فلم سازی میں ان کی مشترکہ دلچسپی کی وجہ سے نئے باب کا آغاز ہو سکتی ہے۔جمائما کے کریڈٹ پر 2018 کی دستاویزی سیریز The Clinton Affair اور ایمی کی طرف سے نامزد دستاویزی فلمیں، The Case Against Adnan Syd شامل ہیں۔2022 کی رومانٹک کامیڈی کے لیے جمائما کا اسکرین پلے What’s Love Got To Do With It؟ متعدد ایوارڈز جیت چکا ہے۔آنجہانی ارب پتی فنانسر سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما اس وقت اپنے سابق شوہر عمران خان، جو ان کے دو بیٹوں قاسم اور سلیمان کے والد ہیں، کی پاکستان کی جیل سے رہائی کے لیے مہم چلا رہی ہیں۔سابق کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان کو 2023 میں بدعنوانی کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا اور وہ گزشتہ سال دسمبر میں ان مقدمات میں مزید سزا پانے کے بعد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔عمران خان اور جمائما نے 2004 میں اعلان کیا کہ وہ نو سال ایک ساتھ رہنے کے بعد طلاق لے رہے ہیں، ان کی شادی اس وقت ہوئی تھی جب کہ جمائما کی عمر 21 اور عمران خان کی عمر 42 سال تھی۔رپورٹ کے مطابق جمائما نے اداکار ہیو گرانٹ اور کامیڈین رسل برانڈ کے ساتھ ہائی پروفائل رومانس کیا، ان کے اخبار نیویارک کے ادبی نمائندے لیوک جانکلو اور دی کران مصنف پیٹر مورگن سے بھی تعلقات رہے۔ان کی منگنی کی خبر گزشتہ سال اکتوبر میں 91 سال کی عمر میں ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کی موت کے 5 ماہ بعد آئی ہے۔مارچ میں جمائما پر ایک ہزار پانڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، وہ پولیس کے خطوط کا جواب دینے میں ناکام رہی تھیں جب کہ ان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی شمالی لندن میں تیز رفتاری پر پکڑی گئی۔جمائما نے تاخیر سے جواب دینے کی وجہ اپنے ایک کروڑ پانڈ مالیت کے کینسنگٹن میں موجود گھر کی تزئین و آرائش کے کام کو قرار دیا تھا۔
    جمائما خان

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لندن سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں مسافر آپس میں گتھم گتھا ہیں۔

      لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کرائیوایبلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج حاصل کرنے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کررہی ہیں۔

      27 ستمبر کا احججاج ملک بھر میں پھلے گا

      تازہ ترین

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      نئی بلی کی نسل ’’Leopardus Tilcayo‘‘ دریافت، 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار

      کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، محسن نقوی

      کرسٹیانو رونالڈو ریٹائر نہیں ہو رہے پرتگال اسکواڈ میں واپس بلا لیے گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.