لاہور(جنرل رپورٹر) نوازشریف کینسر ہسپتال لاہور میں بڑے انتظامی عہدوں پر تعینات افسران اور ڈاکٹرز کے لیے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں مقرر کیے جانے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور ہسپتال ڈائریکٹر کی ماہانہ تنخواہ 17 سے 22 لاکھ روپے جبکہ ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر نرسنگ کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسابقتی تنخواہیں ماہر ڈاکٹرز اور افسران کو بہتر کارکردگی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں تاہم پنجاب کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان اور سینئر ڈاکٹرز میں اس حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک سرکاری ہسپتال میں ماہرین کو 15 سے 22 لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ دی جا سکتی ہے تو دیگر بڑے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے سینئر ڈاکٹرز اور سربراہان کے لیے بھی مناسب اور مسابقتی تنخواہی پیکیج ہونا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں محدود وسائل، مریضوں کے بے پناہ دبا اور طویل ڈیوٹیوں کے باوجود خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی مالی مراعات میں بہتری کب لائی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد
- پاکستان ہائی کمیشن لندن، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت یوتھ انگیج منٹ سیشن
- بارشوں سے نقصانات، حکومتی عدم توجہی پر تشویش
- معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں1 بچہ جاں بحق دوسرا نوجوان زخمی ہوگی
- نیو ٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- ایس ای سی پی نے 98 فیصد ایڈجیوڈیکیشن کیسز نمٹا دیے، 4.73 ارب روپے کے جرمانے عائد
- ریاض ایئرپورٹ کے قریب آگ اور دھوئیں کے بادل حوثیوں کا سعودی دارالحکومت پر حملوں کا دعویٰ
- بلوچستان، میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں پہلی بار100 بڑی سرجریز مکمل
- کراچی: شوہر کیساتھ آفس جانیوالی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا
- نیتن یاہو حکومت کی بیرونِ ملک مقیم اسرائیلیوں کو ووٹنگ کیلئے واپس آنے سے روکنے کی کوشش
- بھارت’ امتحان میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے طالب علم نے خودکشی کر لی
- پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس 23 ستمبر کو مظفرآباد میں ہوگا
- ناقص کھانے اور آلودہ آب و ہوا، بھارت میں برکس کانفرنس میں شریک عالمی لیڈر واپسی پر بیمار
- گوادر ایئرپورٹ ہفتے میں 3 دن بند رہے گا، نئے اوقات جاری
- نیویارک میں برقی مسافر طیارے کی پہلی پرواز، 27 منٹ میں صرف 5 ڈالر کی بجلی خرچ
- بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ موخر،نوٹیفیکشن جاری
- مسلم لیگ ڈیرہ کے زیر اہتمام حرمین شریفین میں حملوں کیخلاف ریلی
- جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے’ تحقیق
- امریکہ کی قدیم ترین ڈکشنری میریم ویبسٹر میں1400 نئے الفاظ شامل
- سری لنکا کی پاکستان کو شکست، ایشین گیمز کے گولڈ میڈل میچ میں جگہ بنا لی
