سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر گولڈ میڈل میچ میں جگہ بنا لی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 177 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار اور عائشہ ظفر نے عمدہ نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 115 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔
جواب میں سری لنکا نے کپتان چماری اتھاپتھو کی شاندار 83 رنز کی اننگز کی بدولت ہدف صرف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس فتح کے ساتھ سری لنکا نے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے گولڈ میڈل میچ میں رسائی حاصل کرلی، جو 22 ستمبر کو شیڈول ہے۔

