لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گر شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1330ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 680افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔847معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 870ڈرائیوز،80کم عمرڈرائیور، 486 مسافراور 181 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت 272 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 82حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے ملتان80حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1537متاثرین میں 1215مرد اور322خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 271افراد کی اوسط عمر18سال سے کم844افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ422زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1461موٹرسائیکلز،80آٹورکشے،129کاریں،27وین،14مسافر بسیں،37ٹرک اور52دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
