Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
    • ایس آئی ایف سی کا ون ونڈو سہولت کاری کا نیا نظام متعارف
    • ANF کی ملک بھر میںکارروائیاں، 5 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
    • شہرکا امن اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری، فیصل کامران
    • ویٹرنری یونیورسٹی میں فار ما سسٹ کا عا لمی دن منایا گیا
    • سرگودھا میں 4ہزار سے زائد ماحول دوست چڑیاں بازیاب
    • کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ، ملک بھر سے قافلوں کی شرکت کا اعلان
    • لیسکو ہیڈکوارٹرز سمیت تمام دفاتر اور گرڈ سٹیشنز کی سکیورٹی سخت
    • بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ کی23ویں برسی آج منائی جائیگی
    • مکہ معاہدہ تینوں مما لک کی عسکری قیادت کا اجلاس سعدیہ کی سلامتی کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال
    • PTIلانگ مارچ 3 اکتوبر تک ملتوی محمود اچکزئی کا ماننے سے انکار بزدل دھرنے سے بھاگ گئے عطاء تارڑ
    • بلوچستان میں بھارتی سر پرستی یافتی 33 دہشت گرد ہلاک
    • نیو یارک: وزیر اعظم شہباز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • پانی پر قبضے کی کوشش بھارت غلط فہمی میں نہ رہے وزیراعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی میں بھارت کو للکار
    • مریم نواز کے کلینک آن وہل پراجیکٹ 3 کروڑ مریض مستفید
    • نیویارک: وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے جنرل سیکر ٹری انتونیو گوتریس سے مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • وزیراعظم کا محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط’ مذاکرات کی دعوت
    • لانگ مارچ’ پی ٹی آئی میں تاریخ اور حکمت عملی پر اختلافات
    • موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام تک لازمی پہنچنے چاہیئں وزیر خزانہ
    • میجر جنرل محمد شمریز خان تنولی آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی-ایس تعینات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لانگ مارچ ملتوی کیا’ لیوی ختم کراکر دم لیں گے: حافظ نعیم الرحمن

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نے لانگ مارچ  ملتوی کیا ہے ختم نہیں کیا، وزیراعظم واپس آکر پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا اعلان کریں ورنہ مارچ دوبار شروع ہوجائے گا۔لاہور وحدت روڈ پر جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسے کے راستے بند کرنے کی کوشش کی، ہمیں جلسے کے انتظامات نہیں کرنے دیئے گئے، کارکنوں نے حکومت کے سارے انتظامات ختم کرکے جلسہ کیا، مارچ کو ہم نے صرف روکا ہے ختم نہیں کیا حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسی پارٹیاں پرانی ہوچکی ہیں یہ صرف فارم 47 کے سہارے پر ہیں یہ عوام کے آگے بہہ جائیں گی، ہم نے تو اپنے پورے ایجنڈے کے نکات بھی سامنے نہیں رکھے، ابھی تو ہم نے لیوی بھتہ کے خاتمے کی بات کی ہے، اب جسے پاکستان میں سیاست کرنے ہے اسے عوام کی خدمت کی سیاست کرنی ہوگی، اب جو عوام کے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا وہ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمران اپنی عیاشیاں اور جہاز نہیں چھوڑ سکتے، ان کا ایک ایک بیرون ملک دورہ عوام کو کروڑوں میں پڑتا ہے، یہ جو لینڈ مافیا، پٹرول مافیا اور دیگر مافیا ہمارے سروں پر مسلط ہیں یہ نہیں بچیں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ جب جماعت اسلامی عوام کے حق کیلئے نکلتی ہے حکومت تو ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں بھی اس کے خلاف باتیں کرتی ہیں، اپوزیشن پارٹیوں سے سوال ہے کہ جب عوام پر ٹیکس اور بھتہ لگایا جارہا ہوتا ہے آپ لوگ کہاں ہوتے ہیں، عوام کو لوٹنے کیلئے آئی پی پیز لگائی گئیں، کئی آئی پی پیز نے بیرون ملک اپنی رجسٹریشن کرائی تاکہ ان پر ملکی قانون نہ لگ سکے، جب آئی پی پیز بنائی گئیں تو کبھی پیپلز پارٹی اور کبھی ن لیگ کی حکومت تھی، آئی پی پیز بجلی بناتی نہیں ہیں تب بھی ان کو ادائیگیاں ہوتی رہتی ہیں، بجلی پر مختلف ٹیکسز لگا کر عوام کو لوٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں مل کر جاگیر داروں اور وڈیروں کے ذریعے قابض رہی ہیں، جب ملک کے وسائل کو لڑنا ہو تو سب مل جاتے ہیں، جب سود کی بات ہو تو یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، جب قصور کی زینب پر ظلم ہوا اور جماعت اسلامی نے سخت قانون بنانے کی بات کی تب بھی یہ اکٹھی ہوگئیں، لیوی بھتہ کے ذریعے عوام سے اربوں اکٹھے کئے جارہے ہیں، سب پارٹیوں میں وہی لوگ بیٹھے ہیں، ان کے جھگڑے سب کے ذاتی ہیں، یہ سب اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھنے والی ہیں، ہم جب کسی مسئلے میں کھڑے ہوتے ہیں تو وہ حل کراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز پر ہم نے احتجاج کیا تو اس کا نتیجہ نکلا، ہم نے جدوجہد کرکے بجلی میں عوام کو ریلیف دلایا، اب لیوی کے خلاف اٹھے ہیں تو یہ بھی حل کرائیں گے، یہ ہمارا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، وزیراعظم نے ہم سے تین سے چار دفعہ رابطے پر مارچ کو روکا ہے، یہ جو پیکج دے رہے ہو یہ ریلیف نہیں ہے، ریلیف نہیں چاہیے لیوی ختم کرو، آج لاہور کے جلسہ کا مقصد یہی ہے کہ حکومت دیکھ لے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، اگر وزیراعظم ریلیف دیں گے تو اسلام آباد جاکر شکرانہ ادا کریں گے ورنہ پورے زور کے ساتھ جائیں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ میں ان وزرا سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ چاپلوسی کیلئے یہ نہ کہیں کہ ہم نے مارچ روک دیا تو یہ نہ کریں، ہمیں نمبر ٹانکنے کی ضرورت نہیں آپ لیوی ختم کردو چاہے کریڈٹ لے لو،

     

    حافظ نعیم

    Khabrain News

      Keep Reading

      شہرکا امن اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری، فیصل کامران

      مکہ معاہدہ تینوں مما لک کی عسکری قیادت کا اجلاس سعدیہ کی سلامتی کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال

      بلوچستان میں بھارتی سر پرستی یافتی 33 دہشت گرد ہلاک

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.