لاہور (جنرل رپورٹر) جناح ہسپتال لاہور کے آئی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے خوف
و ہراس پھیل گیا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق او پی ڈی کے کمرہ نمبر30 میں پنکھے کے سوئچ میں سپارک کے باعث آگ لگی جس سے کمرے میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے وقت وارڈ میں کوئی مریض یا عملے کا فرد موجود نہیں تھا۔ اطلاع ملتے ہی ہسپتال عملے، ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ واقعے کے بعد پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طبیہ وسیم نے ایم ایس کے ہمراہ متاثرہ آئی وارڈ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وارڈ کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کے بعد حفاظتی و انتظامی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
بریکنگ نیوز
- آئینی عدالت نے پہلے فوت ہونیوالے بھائی کے بچوں کی چچا کی جائیدا پر وراثت کا حق مسترد کردیا
- بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی
- ٹریفک سگنلز پر پیشہ ور گداگروں کے ڈیرے، شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی ایشاء سے محروم
- بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر وائرل
- اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
- ملتان بینچ میں 19 روز کے دوران 6 ہزار 18 مقدمات کے فیصلے کئے گئے
- باڈی کیمروں کی مدد سے بہت سی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے گا:خواجہ عمران نذیر
- ٹیکس دہندگان پر ایف آئی آرز درج کرنے کیخلاف آئینی درخواستیں خارج
- معاشی استحکام کیلئے امن اور سیاسی استحکام اولین شرط ہے: احسن اقبال
- خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
- پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز کردیا گیا
- وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان بزنس فورم سردار ظہور اقبال کی ملاقات
- نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نارووال میڈیکل کالج کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- چین’ امریکہ کاسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق
- لمپی سکن کے خطرے پر سندھ میں ہائی الرٹ
- جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ 2 اعلی افسران سمیت 14 افراد ہلاک
- یونان میں رہائشی عمارت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی 6 امریکی و برطانوی سیاح ہلاک
- شہبازشریف سے پاکستانی نژادساجد تارڑ اور میاں عرفان یعقوب کی ملاقات
- برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
