Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاحت معاشی ترقی اور ثقافتی ہم آہنگی کا موثر ذریعہ ہے: گورنر سندھ
    • وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں: سپیکر کے پی اسمبلی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
    • مودی سرکار کے زیر اثر بھارت کی نام نہاد جمہوریت عالمی تنقید کی زد میں
    • AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • عالمی یومِ سیاحت،سندھ تہذیب تاریخ، ثقافت اور قدرتی حسن کا منفرد امتزاج ہے: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
    • کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں کی ریکی ‘ سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • سونے کی قیمیت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے آ گیا
    • ایران مذاکرات کیلئے تیار، جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے: عراقچی
    • پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • بھارت بارش کے باعث افغانستان سے میچ منسوخ ہونے پر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
    • بارش نے پاکستان کو سیمی فائنل پہنچا دیا ہانگ کانگ سے کوارٹر فائنل منسوخ
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب
    • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مفت قانونی خدمات کا معاہدہ
    • لندن’ چوری شدہ موبائل فون چین بھجوانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا،3افراد کو قید کی سزا
    • سپین میں 87سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی’ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دراندازی اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ نورستان میں مبینہ تشدد سے متعلق افغان طالبان رجیم کے الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کو افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر
    یمارش جاری کیاگیا۔خیال رہے کہ 23 ستمبر کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب چھوڑے گئے تھے تاہم افواج پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز تباہ کرکے افغان طالبان رجیم کی بزدلانہ کوشش ناکام بنادی تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈر کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے تھے۔دریں اثناء وزارت اطلاعات نے افغان طالبان رجیم کے نورستان میں مبینہ تشدد کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان سکیورٹی فورسز یا انٹیلیجنس اداروں کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔وزارت اطلاعات کے بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی اندرونی جھڑپوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، سابق افغان سکیورٹی اہلکاروں کو بھرتی یا تربیت دینے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔پاکستان نے داعش یا کسی دہشتگرد گروہ کو سہولت فراہم کرنے کے الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف الزامات کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے اور نہ کسی فرد کی شناخت، دستاویزات، مواصلاتی ریکارڈ یا فرانزک شواہد سامنے آئے۔وزارت اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کی مبینہ ویڈیو میں چند غیرمسلح افراد دکھائے گئے۔ ویڈیو میں افراد مناسب لباس یا سازوسامان سے بھی لیس نہیں اور ویڈیو افغان طالبان رجیم کی جانب سے طے شدہ انداز میں بنائی لگتی ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی عالمی رپورٹس میں سامنے آئی ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی افغان دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، پاکستان سے تعلق جوڑنے کی کوششیں افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی نہیں چھپا سکتیں فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور سازگار ماحول حاصل ہے، طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردی کی معاونت کا الزام باعثِ حیرت ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد تنظیمیں پاکستان اور خطے کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں، طالبان رجیم کو بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، اس عزم کی پاسداری ضروری ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔بیان میں کہا گیا کہ طالبان رجیم کے دعوے اندرونی اختلافات اور خواتین، بچوں و اقلیتوں پر جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ادھر افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاکستانی شناخت ظاہر کرنے کے لیے گرفتار یا ہلاک افراد کو پاکستانی لباس پہنانے کے مبینہ اقدام نے کئی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ نہ صرف گمراہ کن پروپیگنڈا بلکہ بے گناہ افراد کو پاکستان سے جوڑ کر بدنام کرنے کی ایک سنگین کوشش بھی ہے۔ یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ ماضی میں کتنے افراد کو اسی انداز میں پاکستانی ظاہر کرکے ہلاک یا پیش کیا گیا اور ان کی اصل شناخت کیا تھی؟ ایسے معاملات کی غیر جانب دارانہ اور قابلِ اعتماد تحقیقات ہونی چاہئیں، محض افغان حکام کے دعووں کو حتمی حقیقت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ مزید حیران کن امر یہ ہے کہ جن افراد کو مبینہ طور پر پاکستانی قرار دیا جا رہا ہے، ان کا لباس اور حلیہ بظاہر اس بات پر بھی سوال اٹھاتا ہے کہ کیا انہیں باقاعدہ طور پر تیار کرکے محاذ پر بھیجا گیا تھا۔ دوسری جانب، پاکستان مسلسل افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی اور پاکستان مخالف عناصر کی موجودگی کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔ حالیہ واقعات میں بھی پاکستان نے افغانستان میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی ہیں۔ ایسے ماحول میں بین الاقوامی میڈیا، خصوصاً Reuters، کے لئے شرم کا مقام ہے کہ وہ کسی ایک فریق کے دعوے کو محض نقل کرنے کی بجائے تمام متعلقہ شواہد، فریقین کا مؤقف اور دستیاب پس منظر سامنے رکھے۔ اگر پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین پر موجود دہشت گرد نیٹ ورکس، ان کے نام، مقامات اور روابط کے حوالے سے شواہد فراہم کیے گئے ہیں تو ان کی بھی اسی معیار اور توجہ کے ساتھ جانچ اور رپورٹنگ ہونی چاہیے۔
    پاکستان احتجاج

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب

      پولیس شرپسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی:فیصل کامران

      پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.