Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
    • صدر بیرونی علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی،غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی،61افراد گرفتار
    • چینی ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے پاکستانی زرعی پیداوار میں اضافہ
    • 9مئی کے مقدمات میں گرفتاریاسمین راشدکی کشیدہ کاری نے سب کو حیران کر دیا
    • ڈکیتی چوری کی وارداتیں شہری نقدی موبائل فون گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے محروم
    • ستھرا پنجاب ٹیمیں گھر کی دہلیز پر صفائی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم
    • غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، بیان قلمبند، میڈیکل رپورٹ جاری
    • پی ٹی آئی کے مطالبات جائز گورنر راج حکومت کے گلے پڑ جائے گا حافظ نعیم الرحمان
    • پی ٹی آئی احتجاج میں اشتعال انگیزی’مزید 2 افراد گرفتار
    • پنجاب میں فلو کیسز میں اضافہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین ندارد
    • کورونا کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی
    • پاکستان کو جدید ریل رابطوں’ نئے تجارتی راستوں سے جوڑنا چاہتے ہیں: احسن اقبال
    • لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس منسوخ ،مسافروں کو پاک بزنس ،کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا
    • شالیمار میں بیوہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ ، ملزم گرفتار
    • پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی علمی کانفرنس
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 30روپے کلو اضافہ
    • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا اعلان محض سیاسی دکھاوا تھا:اختیار ولی خان
    • بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں’ ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
    • باگڑیاں: 365 کنال وقف اراضی پر قبضہ برسوں گزرنے پر بھی ختم نہ ہوسکا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام بین الاقوامی علمی کانفرنس

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام تاریخ نویسی: جدید رجحانات اور نئے زاویہ نظرکے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی علمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد الرازی ہال میں ہوا۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں تاریخ نویسی کے بدلتے ہوئے رجحانات اور نئے تحقیقی و علمی طریقہ کار کا جائزہ لینا تھا۔ افتتاحی سیشن میں ملک اور بیرونِ ملک سے ممتاز مورخین، ماہرینِ تعلیم، محققین، سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ہسٹری کے پروفیسر سجیت سیواسندرم، پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، بیکن ہا س نیشنل یونیورسٹی کے ڈین آف لبرل آرٹس پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران، برطانیہ کی باتھ سپا یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر افتخار ایچ ملک، کانفرنس سیکریٹری و چیئرپرسن شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ افتخار، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ تاریخ نویسی محض ماضی کے واقعات کو قلم بند کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل علمی عمل ہے، جس میں ماخذ،شواہد، مختلف تشریحات اور بدلتے ہوئے فکری زاویوں کا محتاط جائزہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے قومی بیانیے کی تشکیل میں تاریخی تحقیق، تنقیدی غوروفکراور علمی آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ بامعنی مکالمے اور علم کے فروغ کے لیے علمی آزادی اور آزادانہ تحقیق ناگزیر ہیں۔ کانفرنس کی سیکریٹری اور شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ افتخار نے استقبالیہ خطاب کیا اور دو روزہ علمی و تحقیقی مباحثے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بین الاقوامی سطح کے ممتاز کلیدی مقرر پروفیسر سجیت سیواسندرم، پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار ایچ ملک نے بھی خطاب کیا اور تاریخ نویسی کے عالمی تناظر اور جدید تحقیقی طریقہ کار پر اظہارِ خیال کیا۔ افتتاحی سیشن کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا، جس میں طلبہ کو بیرونِ ملک سے آئے ہوئے اسکالرز اور کلیدی مقررین کے ساتھ براہِ راست تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ کانفرنس 29 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران مختلف موضوعاتی سیشنز اور تحقیقی مقالہ جات پیش کیے جائیں گے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      صدر بیرونی علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت

      راولپنڈی،غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی،61افراد گرفتار

      چینی ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے پاکستانی زرعی پیداوار میں اضافہ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.