کراچی(نیوز ایجنسیاں ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں، گورنر راج گلے پڑ جائے گا، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی کشمکش میں عوام کے اصل مسائل نظر انداز ہوگئے ہیں، عوام جن کے ووٹ اور حمایت سے سیاسی جماعتیں آگے بڑھتی ہیں، انہی کے مسائل نظر انداز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور روزگار عوام کے بنیادی مسائل ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی عوام کا بنیادی مطالبہ ہے۔ حکومت بہانے بناتی ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول مہنگا ہے، اس لئے قیمت بڑھائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے باعث حکومت پیٹرول کی قیمتوں پر بات چیت پر آئی، تاہم حکومت سے بات چیت کے باوجود جماعت اسلامی احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئی۔ پورے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو تھوڑا بہت ریلیف دیا جا رہا ہے، یہ جماعت اسلامی کے احتجاج کی وجہ سے ہے۔ لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود احتجاج کیا گیا، جبکہ عوامی رائے لینے کے لئے احتجاجی کیمپ اور ریلیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر دوٹوک بات ہوگی۔ جس مقام پر پہنچ چکے ہیں وہاں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول پر عائد لیوی قیمت سے متعلق نہیں، یہ عوام پر بھتہ اور گنڈا ٹیکس ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں پیٹرول لیوی عائد کرنا لازمی شرط نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں 152 ارب روپے کی بچت کا ہدف دیا گیا ہے، حکومت یہ بچت پیٹرول کی کھپت کم اور پی ایس ڈی پی میں کٹ لگا کر کرسکتی ہے۔ حکومت نے 152 ارب روپے کی بچت کے بجائے عوام پر بوجھ ڈال دیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر آئی ایم ایف نے خود سبسڈی دینے کی اجازت دی تھی۔ حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی دی، جس سے تقریبا 140 ارب روپے کی بچت ہوئی، تاہم اپریل میں پیٹرول پر سبسڈی ختم کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ملک میں گورننس اور پرفارمنس کا فقدان ہے۔ دنیا اے آئی کے دور میں داخل ہوچکی ہے لیکن بنیادی کمپیوٹر تعلیم بھی عوام کی دسترس میں نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے امریکہ اور عالمی نظام پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہو کر پوری دنیا کو تباہ کر رہا ہے اور اس کی پالیسیاں سامراجیت اور عالمی نظام پر قبضے کی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سمیت مختلف حکومتیں ملک کو بار بار آئی ایم ایف پروگراموں میں لے کر گئیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کی کچھ شرائط بظاہر صاف ہیں لیکن ملکی آزادی متاثر ہوتی ہے۔
حافظ نعیم
بریکنگ نیوز
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
- صدر بیرونی علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت
- راولپنڈی،غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی،61افراد گرفتار
