اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت، جدید ریل رابطوں اور نئے تجارتی راستوں کو فروغ دے کر اپنی جغرافیائی پوزیشن کو معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کیلئے بروئے کار لانا چاہتا ہے۔پیر کو ایکس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں سنٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔اولان باتور ایئرپورٹ پہنچنے پر منگولیا کی وزارتِ معیشت کے سٹیٹ سیکرٹری بتخو ایدیش نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ سنٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن اجلاس پاکستان کے لیے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اور تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے کا اہم موقع ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان علاقائی رابطوں کے فروغ، جدید انفراسٹرکچر اور نئے تجارتی راستوں کے ذریعے خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے وسطی ایشیا، چین اور عالمی منڈیوں کے درمیان ایک اہم رابطہ فراہم کرتی ہے، جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے علاقائی تعاون اور مربوط ٹرانسپورٹ روابط کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔
احسن اقبال
بریکنگ نیوز
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
- صدر بیرونی علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت
- راولپنڈی،غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی،61افراد گرفتار
- چینی ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے پاکستانی زرعی پیداوار میں اضافہ
- 9مئی کے مقدمات میں گرفتاریاسمین راشدکی کشیدہ کاری نے سب کو حیران کر دیا
