لہسلام آباد، صنعا ( ویب ڈیسک ) مکہ دفاعی اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ادھر یمنی سرکاری فورسز نے 100 لڑاکا طیاروں کے ذریعے 324 اہم ترین اہداف پر 1122 حملے کئے جن میں 1747 حوثی ہلاک جبکہ 364 فوجی گاڑیاںتباہ ہوگئیں اس کے علاوہ باب المندب کا کنٹرول بھی دوبارہ حاصل کرلیا۔ مکہ دفاعی اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد کے اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی تقرری کردی گئی، لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعمان محمود 3 سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد سیکرٹری جنرل مقرر کیے گئے ہیں۔اجلاس میں مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی شہروں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف حملے یا دھمکی کو مسترد کرتے ہیں، سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کو سراہتے ہیں، مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور خطرات کے خلاف متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا، ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تینوں ممالک کی سلامتی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ ظاہر کرتا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجتماعی دفاعی صلاحیت، فوجی انضمام اور خطرات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تینوں ممالک اپنی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے متحد اور پرعزم ہیں۔ادھر یمنی سرکاری فورسز نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے ، 1122 نئے حملوں میں 1747 حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ حوثیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن فجرالیمن پر عملدرآمدشرو ع کردیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ذوباب اور باب المندب پر کنٹرول حاصل کرلیاہے، ذوباب میں موجودحوثی عناصر سرینڈر کردیں۔اس حوالے سے سعودی اتحاد نے کہا کہ یمن میں جاری آپریشن میں 100فائٹرجیٹس نے حصہ لیا، یمن آپریشن میں 324 اہم ترین اہداف کو نشانہ بنایا۔سعودی اتحاد کے مطابق آبنائے باب المندب کیلئے فضائی تحفظ فراہم کررہے ہیں، یمن میں زمینی فورسزکو ائیرکور فراہم کررہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی سرکاری فورسز نے باب المندب کے ساحلی علاقے ذوباب کا کنٹرول حوثیوں سے واپس حاصل کرلیا ہے۔ دریں اثناء یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 1122 نئے حملے کئے جن میں 1747حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے اور 364فوجی گاڑیوں، سازوسامان اور رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔پیر کو ایکس پر جاری ایک بیان میں میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج منظور شدہ پلان کے تحت مختلف محاذوں پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری افواج نے صعدہ، الجوف اور تعز میں حوثی ملیشیا کے انفراسٹرکچر کے 1122 اہداف کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ریاستی اداروں کو حوثیوں کے قبضے سے واپس لینے اور گروپ کی بغاوت کا خاتمہ کرنے کے لیے آزادی کی جنگ شروع کر دی ہے۔دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے۔سعودی اتحادی افواج کاکہنا ہے کہ سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، جہاز رانی کی آزادی کو لاحق حوثی خطرے کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں،حوثی کئی سال سے یمنی عوام کیلئے مشکلات کاباعث بنے ہوئے ہیں،انکے جارحانہ اقدامات نے یمنی اتحادکو نقصان پہنچایا،یمن اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔قبل ازیں یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیرفوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے ،یمنی صدارتی لیڈر شپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے کہا آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیرقبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اورملک بھر میں ریاستی عملداری کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے،حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔صدارتی کونسل کے سربراہ نے واضح کیاکہ حوثی ملیشیا کیخلاف یہ کارروائی کشیدگی کم کرنے کے تمام پرامن مواقع اورآپشنزختم ہونے کے بعد شروع کی جارہی ہے،انہوں نے عزم ظاہرکیا کہ ریاستی افواج جو بھی شہر واپس لیں گی وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل کر دی۔
حرم کی پاسبانی
