پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے چمکنی میں جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ایک سٹور میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو معروف برانڈ کے جوس ڈبوں میں شراب بھر کر فروخت کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
