Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
    • آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے
    • خبر کے حوالے ڈاکٹر عبدالرحمن سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، اگر وہ موف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من و عن شائع کریگا
    • امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلئے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت منظور کرلی
    • ڈائریکٹر ای ٹی او کا میڈیا ٹائون میں ٹیکس سہولت سینٹر قائم کرنیکا اعلان
    • سب انجینئر کا موقف دینے سے گریز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پولیس چوکی میں مبینہ فائرنگ، ٹک ٹاکر کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حسن ابدال (نمائندہ خبریں)حسن ابدال میں پولیس چوکی برہان میں مبینہ طور پر فائرنگ کے واقعہ میں ہیڈ کانسٹیبل بال بال بچ گئے، پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر لائبہ طارق عرف گجراتن کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی پولیس چوکی برہان میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل حسیب الحسن نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ چوکی میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ مبینہ طور پر لائبہ طارق عرف گجراتن چوکی میں آئیں اور ان سے مختلف معاملات پر بات کی۔ درخواست گزار کے مطابق بات چیت کے دوران تلخی پیدا ہوئی اور شور سن کر دیگر اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مبینہ طور پر لائبہ طارق نے اپنے پرس سے 30 بور پستول نکالا اور ہیڈ کانسٹیبل حسیب الحسن پر فائر کردیا۔ درخواست گزار کے مطابق فائر اسے براہ راست لگا تاہم خوش قسمتی سے گولی قمیض کی بائیں جانب جیب سے قدرے نیچے لگی اور جیب میں موجود پرس کو چھیدتی ہوئی گزر گئی، جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت چوکی میں روشنی نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمہ مبینہ طور پر موقع سے فرار ہوگئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لائبہ طارق اور درخواست گزار کے درمیان سابقہ شناسائی تھی اور درخواست گزار کے مطابق وہ ماضی میں پولیس چوکی سٹی فتح جنگ میں تعینات رہے ہیں، جہاں ان کی لائبہ طارق سے دعا سلام تھی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر اے ایس آئی بابر ریاض موقع پر پہنچے اور ہیڈ کانسٹیبل حسیب الحسن کا بیان قلمبند کیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دفعہ 324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے

      آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      سنا میر کیلئے بڑا اعزاز، کینیڈا سپر 60 ویمنز ٹرافی ان کے نام سے منسوب

      آبنائے ہرمز میں ٹینکر نامعلوم چیز سے ٹکرا گیا

      آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی

      جنگ سے تباہ حال ایران کا ایشین گیمز میں شاندار کارنامہ، 52 تمغے جیت لیے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.