ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کے بعد ایشیا کے لئے خام تیل کی قیمتیں 6سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق سعوی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کیلئے ایشیا کو فراہم کئے جانے والے ‘عرب لائٹ’ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔ اس کے علاوہ آرامکو نے ایشیا کو فروخت کیے جانے والے خام تیل کے دیگر گریڈز یعنی ‘عرب میڈیم’ اور ‘عرب ہیوی’ کی نومبر کی سرکاری قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کی کمی کر دی ہے۔
