ملتان ( جنرل رپورٹر) حکومت نے ٹیکس
نظام کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بڑے پیمانے پر نئی ترامیم سے متعلق مسودہ تیار کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس نظام مزید سخت اور ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ انٹیگریشن پر ٹیکس کریڈٹ، ریٹرنز کی خودکار جانچ اور اے ٹی ایل کیلئے نئی شرائط تجویز کردی گئیں۔ مجوزہ ترامیم پر اعتراضات اور تجاویز مقررہ مدت میں ایف بی آر کو جمع کروائی جاسکیں گی۔ایف بی آر نے ٹیکس نظام میں بڑے پیمانے پر نئی ترامیم کا مسودہ جاری کردیا۔ کاروبار کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے انٹیگریٹ کرنے پر ٹیکس کریڈٹ دینے کی تجویز ہے۔ مجوزہ رول 33ـیو کے تحت ٹیکس کریڈٹ کیلئے الیکٹرانک نظام اسی ٹیکس سال میں خریدنا، نصب کرنا اور ایف بی آر سسٹم سے کامیابی سے انٹیگریٹ کرنا ہوگا۔مجوزہ نظام میں ہارڈویئر، سافٹ ویئر، انسٹالیشن، کنفیگریشن، انٹرفیس ڈیویلپمنٹ، ٹیسٹنگ اور امپلیمنٹیشن کے بعض یک وقتی اخراجات تو کریڈٹ میں شامل ہوسکیں گے۔ لیکن انٹرنیٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، تنخواہیں، ٹریننگ، معمول کی آپریشنل لاگت، مرمت، سالانہ مینٹیننس اور سروس چارجز شامل نہیں ہوں گے۔ ڈسکاؤنٹ، ریبیٹ، ریفنڈ، گرانٹ اور سبسڈی حقیقی سرمایہ کاری سے منہا ہوں گے۔ٹیکس کریڈٹ اسی سال کی ریٹرن میں لیا جاسکے گا، جس سال انٹیگریشن مکمل ہوگی، جبکہ ایک ہی خرچ پر دوبارہ کریڈٹ نہیں ملے گا۔ ٹیکس ریٹرنز کی خودکار جانچ کا نظام مختلف دستیاب ڈیٹا کو باہم ملا کر ریٹرن میں غلطیوں، تضادات اور قانونی مسائل کی نشاندہی کرے گا۔آئی آر آئی ایس کے ذریعے ٹیکس دہندہ کو پیشگی وارننگ دی جائے گی، جواب کیلئے کم از کم سات دن ملیں گے، جواب نہ آنے پر مزید کم از کم سات دن کی یاددہانی ہوگی۔قانونی کارروائی سے پہلے غلطی درست کرنے کا موقع دیا جائے گا۔تاخیر سے ریٹرن جمع کروانیوالوں کو انڈرٹیکنگ اور آئی آر آئی ایس کے ذریعے فارم اے ٹی ایلـیو جمع کرواکے سرچارج سے استثنیٰ کی سہولت مل سکے گی، لیکن چھ ماہ تک پراپرٹی خریدنے یا اس میں ملکیتی یا مفاد حاصل کرنے پر یہ سہولت واپس ہوسکے گی۔شپنگ سیکٹر کیلئے نئے آن لائن نظام کے تحت نان ریزیڈنٹ شپ اونرز، چارٹررز اور مجاز شپنگ ایجنٹس کی ریٹرنز آئی آر آئی ایس کے ذریعے جمع ہوں گی، جبکہ پاکستان سنگل ونڈو سے جہاز کی معلومات خودکار طور پر ایف بی آر سسٹم میں منتقل ہوں گی اور ہر وی آئی آر پر الیکٹرانک ریٹرن تیار ہوگی۔
ٹیکس نظام
بریکنگ نیوز
- چیئرمین سینیٹ کا 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ شہداکوخراجِ عقیدت
- یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
- نشتر زون میں60 کینال پر غیرقانونی بلڈنگ کی تعمیر سرکاری خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ
- چوہدری شافع حسین سے چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنی کے وفد کی ملاقات
- کلیم یوسف اور ترجمان ایم سی ایل کو خبریں کی جانب سے سوالنامہ سینڈ کیا گیا لیکن موقف نہیں دیاگیا، موقف دینےکی صورت میں شائع کیاجائیگا
- الحاق شدہ نرسنگ کالجوں کے نرسنگ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو مسلسل فیڈ بیک کے نظام کے طورپر استعمال کیاجائے، پروفیسر سہیل صابر
- حکومت پنجاب کاکورونا اور موسمیفلو کے حوالے الرٹ جاری
- مینول اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی 600 درخواستیں فائلوں میں دفن
- آئرس پورٹل پر کم از کم ٹیکس فارمولے کے غلط اطلاق نے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، پاکستان ٹیکس بار
- بے جا مزاحمت نہیں’ مفاہمت ریاست و سیاست کا حسن : ڈاکٹر اشرف طور
- پیرس: فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زاہرہ گلوبل ڈپلومیسی کے حوالے سے خواتین کی کانفرنس میں شریک ہیں۔
- پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا 75واں یوم شہادت 16اکتوبر کو منایا جائے گا
- ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چمپئن شپپ پاکستانی جوڑی کی کامیابی
- پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع
- سر سید احمد خان کا209واں یوم پیدائش17اکتوبر کو منایا جائے گا
- دفتری غلطی کی تصحیح نادرا کی قانونی ‘ بنیادی ذمہ داری ہے: لاہور ہائیکورٹ
- قدرتی آفات زراعت، مویشیوں، دیہی آبادی اور غذائی سپلائی کے نظام کو شدید متاثر کرتی ہیں: رانا تنویر حسین
- پاکستان’ بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر عوام کو ریلیف نہ ملا تو ملتان سے لانگ مارچ شروع حافظ نعیم الرحمان
- پاک فوج کا گلگت بلتستان میں اہم اقدام، استورسے سکردو تک66کلو میٹر روڈ ٹریک مکمل
