گلگت (این این آئی) پاک فوج نے گلگت بلتستان میں ایک اور اہم تعمیراتی منصوبہ مکمل کرتے ہوئے استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوارگزار روڈ ٹریک کم عرصے میں تعمیر کرلیا۔ نئے روڈ ٹریک کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان طویل سفر کم ہوکر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شَقمہ استور سے منٹھو سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ ٹریک کی تعمیر مکمل کی گئی ہے جس سے استور اور سکردو کے درمیان آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔شَقمہ منٹھو روڈ ٹریک کی تعمیر سے گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے براہ راست رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے،نئے روڈ ٹریک کی تکمیل سے استور اور سکردو کے درمیان مقامی تجارت، زراعت اور لائیو اسٹاک کی نقل و حمل کو فروغ ملے گا، جبکہ دونوں علاقوں کے درمیان سفر کا دورانیہ بھی کم ہوگیا ہے۔ دفاعی اقدامات کے ساتھ عوام کی سماجی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے پاک فوج کا یہ تعمیراتی اقدام اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی بھی پاک فوج کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل
- لاہور’ شہر میں لگے مختلف کیبنز کی تصاویر۔
- سٹی ٹریفک پولیس کے متعدد کیبنوں میں مبینہ ڈائریکٹ بجلی سپلائی کا انکشاف،
- تنزانیہ: چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے آئی پی یو کی صدر تلیاایکسن ملاقات کر رہی ہیں۔
- چیئرمین سینیٹ کا 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ شہداکوخراجِ عقیدت
- یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
- نشتر زون میں60 کینال پر غیرقانونی بلڈنگ کی تعمیر سرکاری خزانے کو 50 کروڑ کا ٹیکہ
- چوہدری شافع حسین سے چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنی کے وفد کی ملاقات
- کلیم یوسف اور ترجمان ایم سی ایل کو خبریں کی جانب سے سوالنامہ سینڈ کیا گیا لیکن موقف نہیں دیاگیا، موقف دینےکی صورت میں شائع کیاجائیگا
- الحاق شدہ نرسنگ کالجوں کے نرسنگ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو مسلسل فیڈ بیک کے نظام کے طورپر استعمال کیاجائے، پروفیسر سہیل صابر
- حکومت پنجاب کاکورونا اور موسمیفلو کے حوالے الرٹ جاری
- مینول اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی 600 درخواستیں فائلوں میں دفن
- آئرس پورٹل پر کم از کم ٹیکس فارمولے کے غلط اطلاق نے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، پاکستان ٹیکس بار
- بے جا مزاحمت نہیں’ مفاہمت ریاست و سیاست کا حسن : ڈاکٹر اشرف طور
- پیرس: فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زاہرہ گلوبل ڈپلومیسی کے حوالے سے خواتین کی کانفرنس میں شریک ہیں۔
- پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا 75واں یوم شہادت 16اکتوبر کو منایا جائے گا
- ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چمپئن شپپ پاکستانی جوڑی کی کامیابی
- پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع
- سر سید احمد خان کا209واں یوم پیدائش17اکتوبر کو منایا جائے گا
- دفتری غلطی کی تصحیح نادرا کی قانونی ‘ بنیادی ذمہ داری ہے: لاہور ہائیکورٹ
