لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری
اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ، چیف جسٹس عائشہ نیلم نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر سخت اظہار برہمی کیا اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ حافظ اسحاق کو جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری حافظ اسحاق کا معافی نامہ قبول نہ کیا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہجھوٹا اور جعلی بیان حلفی جمع کرانے پر کوئی معافی نہیں، ڈی آئی جی ناصر عزیز نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اپنایا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل نے درخواست گزار سنیارٹی بارے فیصلہ دیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل سروس ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائیکورٹ میں فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی، ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی گئی ،عدالت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔
