راولپنڈی(سٹی رپورٹر)گوجر خان پولیس کی کارروائی،آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار، 220 گولے، 170انار، 115 پھلجڑیاں، 110 ہوائیاں،
150 ڈبی چائنہ ماچس 15 فائر سٹک برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت کرنے والے دو افرادکو گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے 220 گولے، 170انار، 115 پھلجڑیاں، 110 ہوائیاں، 150 ڈبی چائنہ ماچس 15 فائر سٹک برآمدہوئیں، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
