لاہور(سپورٹس ڈ یسک ) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر 250 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا جس کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھارتی بولرز کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔بھارت نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کی بدولت 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے لیکن بھارتی بولرز اتنے بڑے مجموعے کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی 45 گیندوں پر سنچری اور شیرفین ردرفورڈ کے 37 گیندوں پر 84 رنز کی بدولت ہدف با آسانی حاصل کر لیا، دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 501 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم کی پرفارمنس سے سخت نالاں ہوتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بھارتی بلے بازوں نے توقع سے زیادہ رنز بنائے، اس لیے شکست کا ذمے دار بیٹنگ کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ بولرز کی ناقص کارکردگی تھی جنہوں نے اپنی ذمے داری کے مطابق بولنگ نہیں کی، بولنگ کوچ کو اپنے بولرز سے کیا توقعات تھیں اور کیا بولرز نے ان توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی، اس کا جواب کون دے گا؟سابق بھارتی فاسٹ بولر ورون آرون نے بھی بولنگ کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد بھارت کو فاسٹ بولرز سے دبا برقرار رکھنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پاور پلے کے چوتھے اوور میں اکشر پٹیل کو بولنگ دینا غیر ضروری تھا کیونکہ شائی ہوپ اور رومین پاول نئی گیند کے خلاف مشکلات کا شکار تھے، اکشر نے اس اوور میں 16 رنز دیے۔دوسری جانب بھارتی کپتان شریاس ایر نے شکست کے بعد اپنے بیان میں ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوس کے باعث بولنگ کرنا مشکل ہو گیا تھا اور ایسی صورتِحال میں ہدف کا دفاع کرنے کے لیے مطلوبہ اسکور کا اندازہ لگانا آسان نہیں تھا، اسی لیے 249 رنز بنانے کے باوجود بھارتی بولرز ویسٹ انڈیز کی جارحانہ بیٹنگ کو روکنے میں ناکام رہے۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
