لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی
سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب بھر کے ضلعی افسران، موٹر بائیک ریسکیوسروس کے سٹاف اور ریسکیورز کو موٹر بائیک ریسکیو سروس کا 9 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور موٹر بائیک ریسکیوسروس کے سٹاف اور آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیوسروس نے 9 سالوں میں اوسط 4.4منٹ ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے5.2 ملین سے زائدایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا۔ اس سلسلے میں ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور میں ایک بروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔ تقریب میں ریسکیو ہیڈکوارٹرز کے سنیئر افسران، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہوراورکثیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔ موٹر بائیک ریسکیوسروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے موٹر بائیک ریسکیوسروس کے سٹاف کی خدمات کو سراہا جنہوں نے تنگ گلیوں،زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں روڈ ٹریفک حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز میں 5.2 ملین سے حادثات پر بروقت ریسپانڈ کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ موٹربائیک ریسکیو سروس کی بدولت تنگ گلیوں،زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں روڈ ٹریفک حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز میں ریسپانس ٹائم بہتر ہوا ہے۔ موٹر بائیک ریسکیوسروس نے اپنے مستعد ریسپانس کی وجہ سے شہر وں میں حادثات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز میں لوگوں کو بروقت سروس فراہم کر کے حادثے کا شکار لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کیا ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ موٹر بائیک فرسٹ ریسپانڈرز کی وجہ سے ریسکیو1122کی آپریشنل استعداد کار میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس تربیت یافتہ میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ جدید آلات بشمول،بلڈ پریشر مانیٹر، لائف سیونگ میڈیسن،گلوکو میٹر، پلس آکسیمیٹر، پورٹ ایبل آکسیجن سلنڈر، سروائیکل کالر، ائیر وے اور برن کٹ، ٹرامہ کٹ، سپلنٹس، نیبولائزراورآٹومیٹیڈ ایکسٹرنل ڈیفیبرلیٹر کے ساتھ پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطا4000 ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کر رہی ہے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسزنے کہا کہ ریسکیو1122کی پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موٹر بائیک سٹاف معمولی ایمرجنسیز کو جائے حادثہ پر ہی ڈیل کر لیتا ہے جس کی بدولت ہسپتالوں پر بھی ایمرجنسی کے مریضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔مزید برآں ریسکیو 1122اپنے وسائل کوموثر طریقے سے بروے کا ر لاتے ہوئے اپنے جامع ایمرجنسی منیجمنٹ سسٹم کی بدولت اورجائے حادثہ پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کی وجہ سے زندگی کی بقاء کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حادثے کے شکار لوگوں کو پنجاب بھر میں احساس تحفظ حاصل ہوا ہے۔موٹر بائیک ریسکیو سروس نے اپنے قیام سے اب تک1,487,166 روڈ ٹریفک حادثات، 3,169,596میڈیکل ایمرجنسیز، 49,574 سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات، 87,053 جرائم کے واقعات اور 435,607 متفرق ایمرجینسیزپر بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں۔ تقریب کے آخر میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹررضوان نصیر نے بہترین کارکردگی کے حامل موٹربائیک ریسکیوسروس کے سٹاف میں انعامات وتعریفی اسناد تقسیم کیں۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
