تربیلا غازی(نامہ نگار)قاضی پور سے چوری شدہ مبینہ رکشہ منڈی درہ سے برآمد، شہری کی حاضر دماغی سے مشتبہ ملزم پکڑا گیا، قاضی پور سے مبینہ طور پر چوری ہونے والا رکشہ منڈی درہ میں ایک شہری نے شناخت کے بعد پکڑ لیا۔ اطلاعات کے مطابق رکشہ اسٹارٹ نہ ہونے پر مبینہ ملزمان اسے مکینک کے پاس لے جا رہے تھے کہ شہری نے رکشے کو پہچان کر روک لیا،رکشے کی تلاشی کے دوران بیٹریاں، کپڑے، اسپیکر اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئیں۔ بعدازاں مبینہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
