راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ گوجر خان پولیس
کی کارروائی، 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم چار ساتھیوں سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو چار ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میرے ساتھ زیادتی کی اور اسکے ساتھیوں نے ویڈیو بنائی، گوجر خان پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر انعم شیرکا کہناتھاکہ ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
