مری (نمائندہ خبریں)تھانہ پھگواڑی کے علاقے میں تین کم عمر بچوں کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے واقعے کا ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ نمبر 145/76 تھانہ پھگواڑی میں درج ہوگیا باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم ناقابلِ برداشت ہیں، مقدمے کو مضبوط شواہد کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گاانکا،کہناتھا کہ واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش جاری، قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
