راولپنڈی(سٹی رپورٹر)گوجر خان پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات
کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے15سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میرے بھانجے کو ہراساں کیا، نازیبا حرکات کیں، گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
