Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد چڑھائی نہ قابل قبول کے پی میں ہر روز دہشت گردی پانی سر سے اوپر جا چکا تھا شہباز شریف
    • بیٹیوں کو تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہمی مشترکہ ذمہ داری مریم نواز
    • ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار
    • درا اندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج افغان طالبان ہلاک نائب صوبیدار شہید
    • ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار
    • صدر آصف زرداری سمری پر دستخط کررہے ہیں۔
    • خیبرپختونخوا میں اب تک کتنی مرتبہ گورنر راج رہا؟’ تاریخی حقائق
    • خیبر پختون خوا ایمرجنسی گورنر راج نافذ سہیل آفریدی زیر حراست فوج تعینات
    • پشاور میں فوج گشت کررہی ہے۔
    • خیبر پختونخوا 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل قائم کنڈی سربراہ
    • پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑآئینی طریقے سے ہٹایا وفاقی وزیر
    • دوسراٹی 20 پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
    • وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • 12 اکتوبر 1999کے اقدام کو 27سال مکمل
    • عمران خان کی بہنوںکی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک میں کلاس رومز اور واش رومز کی شدید کمی

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) 1906ء میں قائم تاریخی گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک میں کلاس رومز اور واش رومز کی شدید کمی1400 سے زائد طلباء مشکلات کا شکار، وزیر تعلیم پنجاب، سیکرٹری تعلیم، کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے فورنوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک ضلع کے قدیم اور تاریخی تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے، 1906ء میں قائم ہونے والی اس درس گاہ نے ایک صدی سے زائد عرصے تک علم کی روشنی پھیلائی اور اٹک کی تعلیمی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اس ادارے سے متعدد افسران، سیاست دانوں، انجینئرز، ڈاکٹروں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات نے تعلیم حاصل کی، تاہم افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس تاریخی ادارے میں آج طلباء کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے،ذرائع کے مطابق سکول میں 1400 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، جبکہ ان کی تعداد کے تناسب سے کلاس رومز ناکافی ہیں، اساتذہ کی تعداد تسلی بخش ہونے کے باوجود کمروں کی کمی کے باعث مزید سیکشنز قائم نہیں کیے جا سکتے، جس کی وجہ سے موجودہ کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ طلباء کو بٹھانا پڑتا ہے، اس صورتِ حال سے نہ صرف طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ مناسب تدریسی ماحول برقرار رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے، مزید تشویش ناک بات یہ ہے کہ سکول میں واش رومز کی تعداد بھی صرف آٹھ رہ گئی ہے، جو طلباء کی موجودہ تعداد کے لحاظ سے ناکافی ہے، ذرائع کے مطابق تقریباً چار سال قبل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک کے آغاز کے وقت اس کی اپنی عمارت موجود نہیں تھی، چنانچہ عارضی انتظام کے تحت گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کے دس کلاس رومز، ایک لائبریری اور دس واش رومز ڈسٹرکٹ پبلک سکول کو فراہم کیے گئے تھے، بتایا گیا تھا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی اپنی عمارت تعمیر ہونے کے بعد یہ سہولیات واپس پائلٹ سکول کے حوالے کر دی جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی اپنی عمارت گزشتہ دو سال سے تعمیر ہو چکی ہے، لیکن اس کے باوجود پائلٹ سکول کے فراہم کردہ کلاس رومز، لائبریری اور دس واش رومز تاحال واپس نہیں کیے گئے۔ اس وجہ سے تاریخی پائلٹ سکول میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کی نشاندہی سی ای او اٹک اور ڈی ای او سیکنڈری اٹک کے سامنے بھی کی گئی، تاہم تاحال کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آ سکی، تعلیمی حلقوں اور والدین نے وزیر تعلیم پنجاب، سیکرٹری تعلیم پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے لیے عارضی طور پر مختص کیے گئے کلاس رومز، لائبریری اور واش رومز واپس گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، تاکہ 1400 سے زائد طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے اور اٹک کے اس تاریخی ادارے کی تعلیمی ضروریات پوری ہو سکیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد چڑھائی نہ قابل قبول کے پی میں ہر روز دہشت گردی پانی سر سے اوپر جا چکا تھا شہباز شریف

      بیٹیوں کو تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہمی مشترکہ ذمہ داری مریم نواز

      ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.