ملتان (ڈیجیٹل خبریں) سائنس دانوں نے ایسی تجرباتی جوہری گھڑیاں تیار کرلی ہیں جو مستقبل میں وقت کی پیمائش کو مزید درست بنانے اور طبیعیات کے بنیادی اصولوں کی تحقیق میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سائنسی جریدے نیچر میں 7 اکتوبر کو شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یورپ اور چین کے سائنس دانوں کی مشترکہ ٹیم نے پہلی مرتبہ یہ ثابت کیا ہے کہ جوہری گھڑیوں کو عملی طور پر وقت کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق میں ویانا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، جرمنی کے قومی ادارے برائے پیمائش اور چین کی سنگھوا یونیورسٹی کے محققین شامل تھے۔ روایتی ایٹمی گھڑیاں ایٹم کے الیکٹرانز میں توانائی کی تبدیلی کو وقت کی پیمائش کے لیے استعمال کرتی ہیں جبکہ نئی جوہری گھڑیاں ایٹم کے مرکزے میں ہونے والی توانائی کی تبدیلی پر کام کرتی ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق یہ طریقہ وقت کی پیمائش کے لیے زیادہ مستحکم اور حساس نظام تیار کرنے کی بنیاد بن سکتا ہے۔
