Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
    • کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
    • سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
    • راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
    • مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
    • *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
    • سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
    • فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
    • میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
    • تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
    • آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
    • نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    • راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
    • 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
    • تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جماعت اسلامی کا بینظیر روڈاوکاڑہ میں بھرپور پاور شو کا انعقاد

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خبر نگار) جماعت اسلامی نے جہاز چوک، بینظیر روڈ اوکاڑہ میں بھرپور پاور شو کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے اپنے ہاتھوں میں کتبے، بینرز، سائن بورڈز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کی معاشی پالیسیوں، ظالمانہ ٹیکسز اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔ اجتماع سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بھاری ٹیکسز نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ تباہ کر دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات کا احساس کرے اور محض دعوں کے بجائے عملی اقدامات کے ذریعے ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کا بوجھ بالواسطہ طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان غریب طبقے کو اٹھانا پڑتا ہے۔ حکومت اگر واقعی عوام دوست ہونے کی دعویدار ہے تو اسے پٹرولیم لیوی اور عوام پر مسلط کیے گئے ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ حکمران طبقے کو اپنی شاہ خرچیوں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ ملک کے محنت کش، مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے پہلے ہی شدید معاشی دبائو کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں مزید ٹیکس عائد کرنا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ اگر عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔ جماعت اسلامی کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عام پاکستانی کو معاشی استحصال سے نجات دلانے کے لیے میدان میں نکلی ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اب مہنگائی اور ٹیکسوں کے اس مسلسل بوجھ کو مزید برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی آواز سنے اور معاشی فیصلے کرتے وقت عام آدمی کی مشکلات کو ترجیح دے۔’

    Khabrain News

      Keep Reading

      پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا

      سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن

      صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سری گرونانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر گوردوارہ سچاسودا میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑ گج کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.