احمد پور سیال( این این آئی)احمدپور سیال میں اڈہ حضرت پیرعبدالرحمن کے نزدیک کار اور موٹر
سائیکل کے مابین ہولناک تصادم کے نتیجہ میں ماں بیٹا جابحق جبکہ بہو شدید زخمی ہوگئی ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق اڈہ چک بھٹہ کے رہائشی شمیر کا بدبخت خاندان موٹر سائیکل پر رسم سوئم کے ختم کی تقریب میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ملہوآنہ موڑ کی طرف جارہا تھا کہ اڈہ پیر عبدالرحمن کے نزدیک کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں شمیر کی بیوی پٹھانی مائی اور بیٹا شوکت موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بہو ارشاد مائی شدید زخمی ہوگئی ۔
