لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے خواتین اور بچوں پر تشدد، جنسی زیادتی اور ہراسانی کے مختلف واقعات میں ملوث 7 ملزمان کو گزشتہ ہفتے کے دوران گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ایس پی ماڈل ٹان اسد علی کے مطابق گارڈن ٹان پولیس نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ نشتر کالونی پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں ملزم کو حراست میں لیا۔اسی طرح کوٹ لکھپت پولیس نے دو خواتین سے زیادتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اچھرہ پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کو پکڑا، جبکہ لیاقت آباد پولیس نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا۔کاہنہ پولیس نے نشہ آور دوا پلا کر بچے سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک ملزم کو حراست میں لیا، جبکہ کوٹ لکھپت پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے کے الزام میں بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ایس پی ماڈل ٹان اسد علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے جنڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
